کامیاب ہوکر حلقے کے عوام کی محرومیاں دورکرؤنگا،گلزاراعوان

کامیاب ہوکر حلقے کے عوام کی محرومیاں دورکرؤنگا،گلزاراعوان

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر کارکن پارٹی اُمیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 61 حاجی محمد گلزار اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد حلقے کے عوام کی محرومیوں اور مجبوریوں کے ازالے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کروں گا . انہوں نے یہ بات پارٹی اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 14 آغا مجیب احمد خان ایڈووکیٹ اور پارٹی اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 15 ملک جاوید اقبال ایڈووکیٹ کے ہمراہ راولپنڈی /چکلالہ کینٹ کی مختلف یونین کونسلوں میں اپنی انتخابی مہم کے دوران عوام الناس سے ملاقاتوں کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی . حاجی محمد گلزار اعوان نے کہا کہ پارٹی قیادت نے مجھے عوام کی خدمت کرنے کیلئے منتخب کیا اور الیکشن میں لڑنے کیلئے پارٹی ٹکٹ دیا ہے . پارٹی قیادت کے اس فیصلے پرعوام25 جولائی کو مہر تصدیق ثبت کریں گے . انہوں نے کہا کہ ہم وعدہ خلافی اور جھوٹ کی سیاست کو ختم کرکے صحیح معنوں میں عوام کو شریک اقتدار کریں گے . علاقے میں قبرستان کا مسئلہ شدت اختیار کر رہا ہے جسے پہلی ترجیح کے طور پر حل کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ سڑکوں و گلیوں کی پختگی اور کشادگی ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، صحت اور تعلیم جیسے بنیادی مسائل بھی عوامی ترجیحات کے مطابق حل کئے جائیں گے .

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر