برٹش ہوم ویلفیر کونسل کے الیکشن 8جولائی کوہونگے

برٹش ہوم ویلفیر کونسل کے الیکشن 8جولائی کوہونگے

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) برٹش ہوم ویلفیر کونسل کے الیکشن 8جولائی بروز اتوار کو ہوں گے ، الیکشن میں دو گروپ حصہ لے رہے ہیں، ویلفیئر گروپ کے چیئرمین سجاد حیدر بھٹی،بابر اعجاز ہیں،انہوں نے الیکشن مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8جولائی کا سورج ویلفئیر گروپ کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہو گا اور ویلفیئر گروپ کا میاب ہو کر قبضہ گروپ کا خاتمہ کرینگے، انہوں نے کہا کہ برٹش ہوم ویلفیئر کونسل کے پلیٹ فارم سے سابقہ امیدوار وں نے صرف اپنی سیاسی دکان چمکائی ہے اور ویلفیئر کونسل کے پلیٹ فارم سے کئی سالوں سے سیاست کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے سیاست کرنی ہے تو برٹش ہوم ویلفیئر کونسل کے بجائے کسی سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے سیاست کریں ۔برٹش ہوم کا علاقہ مسائلستان کا گڑھ بن چکا ہے ، اس جدید دور میں بھی یہ علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے 8جولائی کو منتخب ہو کر صحت ،تعلیم اور صفائی جیسے اہم مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر