سندھ کی نگراں حکومت غیر جانبدار نہیں ہے،ڈاکٹرفہمیدہ مرزا

سندھ کی نگراں حکومت غیر جانبدار نہیں ہے،ڈاکٹرفہمیدہ مرزا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور جی ڈی اے کی رہنما ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ سندھ میں نگراں حکومت اور صوبائی الیکشن کمیشن سمیت کوئی بھی غیر جانبدار نہیں ہے ۔الیکشن کمیشن نے جی ڈی اے کی شکایات کو سنجیدگی سے نہیں لیا ہے ۔منگل کو الیکشن ٹریبونل میں حاضری کے بعد سابق اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ صوبائی الیکشن کمشنر نے جی ڈی اے کی تمام شکایتوں کو دیکھا تک نہیں۔ چیف جسٹس اورچیف الیکشن کمشنرسے اپیل کرتی ہوں کہ الیکشن شفاف کروائے جائیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سندھ کی نگراں حکومت اورصوبائی الیکشن کمیشن سمیت کچھ بھی غیرجانبدار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں مافیا سے لڑرہی ہوں میں نے الیکشن کمیشنر کو دس بار کال کی مگر کچھ تعاون نہیں کیا گیا اگر آپ چاہتے ہیں کہ غریب لوگوں کو پینے کا پانی ملے تو آپ لوگوں کو آگے آنا ہوگا۔ ہماری آخری امید چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر ہے وہ صوبائی الیکشن کمشنر کے خلاف کاروائی کریں گے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر