آئی جی سندھ نے پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کا نوٹس لے لیا
کراچی (کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے تھانہ محمود آباد ضلع ایسٹ میں پولیس اہلکار کی گھر سے مبینہ نعش ملنے ،جبکہ شادمان ٹاؤن ضلع وسطی میں مقابلے کے دوران پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ اور ڈی آئی جی ویسٹ سے علیحدہ علیحدہ انکوائری پر مشتمل تفصیلی رپورٹس فوری طور پر طلب کرلی ہے۔