چکوال،خطرناک انداز میں ٹائر لوڈ کرنیوالا سوزوکی ڈرائیور گرفتار

چکوال،خطرناک انداز میں ٹائر لوڈ کرنیوالا سوزوکی ڈرائیور گرفتار

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پٹرولنگ پولیس دلیلپور نے خطرناک انداز میں ٹائر لوڈ کرنے والے سوزوکی ڈرائیور کو گرفتار کرکے کلر کہار پولیس کے حوالے کر دیا۔ اے ایس آئی عامر علی نے استغاثہ دیا کہ دوران ڈیوٹی جمعہ گل ولد عبدالمجید ساکن تلہ گنگ نے سوزوکی نمبر TF843پر خطرناک انداز میں ٹائر لوڈ کیے ہوئے تھے جو انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آیا اور اس نے اپنی اور عوام کی جان کو خطرے میں ڈالا۔ سب انسپکٹر محمد اکرم نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔ اُدھر پٹرولنگ پولیس نے ایک اور کارروائی میں کٹاس راج کے قریب جس ویگن نمبرIDT1505 جس نے تین عدد سی این جی سلنڈر غیر قانونی طور پر ویگن میں نصب کرائے ہوئے تھے اور اس نے اپنی اور عوام الناس کی جان کو خطرے میں ڈالا۔ سب انسپکٹر پرویز اختر نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر