رجب طیب اردوان کی فتح عالم اسلام کی فتح ہے، امانت علی تارڑ

رجب طیب اردوان کی فتح عالم اسلام کی فتح ہے، امانت علی تارڑ

جوہانسبرگ(بیورو رپورٹ)پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے صدر امانت علی تارڑنے ترکی میں پارلیمانی وصدارتی انتخابات میں اسلام پسند اور اتحاد امت کے داعی رجب طیب ایردوان کی شاندار کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ رجب طیب اردوان کی فتح عالم اسلام کی فتح ہے ، امریکہ ، یورپ ،فرانس سیکولرزاورلبرلز کی تمام سازشیں ناکام ہوچکی ہیں جبکہ اسمبلی میں بھی ان کے اتحاد نے600میں سے343نشستیں حاصل کی ہیں ،طیب ایردوان کی کامیابی پرپورے عالم اسلام میں خوشی کی لہرہے۔امانت علی تارڑنے کہاکہ جس طرح ترکی میں اسلام پسندقیادت کامیاب ہوئی ہے اسی طرح پاکستان میں بھی انشاء اللہ عوام ایم ایم اے کامیاب کرائیں گے اور ایم ایم اے اقتدار میں آکر ملک وقوم کی خدمت کرے گی۔ایم ایم اے کاوجود ملت اسلامیان پاکستان کے لیے باعث رحمت ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام تراختلافات کوختم کرتے ہوئے دینی رہنماؤں کاایک پلیٹ فارم پراکٹھاہوناخوش آئند ہے۔

مزید : عالمی منظر