مسلم لیگ ن نے عوام سے کئے وعدے پورے کئے،چودھری شہزاد انور

مسلم لیگ ن نے عوام سے کئے وعدے پورے کئے،چودھری شہزاد انور

جوہانسبرگ(بیورو رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ کونسل جنوبی افریقہ کے صدر چودھری شہزاد انور نے کہا ہے کہ ہمارا راستہ گالی نہیں، خوشحالی ہے ،مخالفین نے الزامات کی سیاست کی مسلم لیگ ن نے عوام سے کئے وعدے پورے کئے، دن رات محنت کی اور عوام کی خدمت کی اور خدمت کا یہ سفر آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔چودھری ہاؤس روڈی پورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد انور نے کہا کہ تحریک انصاف اور اس کے لیڈر عمران نیازی کی سیاست جھوٹ،الزام تراشی، انتشار، دھرنے، لاک ڈاؤن اور سول نا فرمانی کے گرد گھومتی ہے۔دن رات جھوٹ بولا، الزام تراشی کی جبکہ ہم نے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے،دھرنوں، لاک ڈاؤنوں اور انتشار کی سیاست کی اور قومی معیشت کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔دن رات جھوٹ بولنے والا اور الزام تراشی کی سیاست کرنے والا لیڈرکبھی پاکستان کی خدمت نہیں کرسکتا او رایسا لیڈر مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بھی بات نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے ترقیاتی کاموں کے خوف سے مخالفین کے اتحاد بن اور ٹوٹ رہے ہیں، نااہلی کے باوجود بھی ملکی سیاست نواز شریف کے گرد گھوم رہی ہے، ان کی مخالفت میں اتحاد بن اور ٹوٹ رہے ہیں، ان کی وجہ سے ایک دوسرے کی شکل نہ دیکھنے والے اکٹھے بیٹھنے پر مجبور ہیں۔

 

مزید : عالمی منظر