چین،منشیات سمگلنگ کے الزام میں 11افراد کو سزائے موت
تائی یوآن(آئی این پی/شِنہوا)چین کے شمالی صوبے شن زی میں منشیات سمگل کرنے کے جرم میں 11افراد کو موت کی سزا سنا دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پانچ افراد کو سزائے موت جبکہ چھ کو سزائے موت کا حکم سنا کر اس پر عمل درآمد دو سال کیلئے ملتوی کیا گیا ہے۔چنگ زی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے منشیات سمگلنگ کے تین مقدمات میں 32افراد کیخلاف کارروائی کی جن میں سے 14افراد کو عمر قید اور 7کو دو دو سال قید کی سزا سنائی گئی۔ایک اور مقدمے میں 27افراد چینی صوبوں میں منشیات سمگل کرنے کے الزام میں ملوث پائے گئے تھے۔یاد رہے 26جون کو چین میں ہر سال انسدادمنشیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔