ٹرمپ کا فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن عمل میں پیش رفت کا دعویٰ

ٹرمپ کا فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن عمل میں پیش رفت کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن کے قیام کی کوششوں میں غیرمعمولی پیش رفت ہوئی ہے، مگر انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا وائیٹ ہاؤس فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان اپنے امن فارمولے کی تجاویز کب پیش کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان امن عمل کی بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے امریکا کی علاحدگی کے بعد خطے کے حالات میں بہتری آئی ہے۔خیال رہے کہ ان دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر خاص جارڈ کوشنر اور مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی مندوب جیسن گرین بیلٹ مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں۔ ان کے اس دورے کا مقصد فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امریکا کے مجوزہ امن منصوبے صدی کی ڈیل پر عمل درآمد کی راہ ہموار کرنا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -