پولینڈ میں اجتماع کا حق شدید خطرے میں ہے ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا انتباہ

پولینڈ میں اجتماع کا حق شدید خطرے میں ہے ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا انتباہ

برسلز/نیویارک(این این آئی)انسانی حقوق کے بین الاقوامی گروپ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے متنبہ کیا ہے کہ یورپی ملک پولینڈ میں اجتماع کا حق خطرے میں ہے۔ دوسری طرف یورپی یونین بھی اس حوالے سے تحقیقات کا ارادہ رکھتی ہے کہ آیا پولینڈ حکومت عدلیہ کی آزادی کو محدود کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔جرمن ریڈیو کے مطابق اپنی ایک رپورٹ میں ایمنسٹی کی طرف سے کہا گیا کہ پابندیوں پر مبنی قانون سازی کے ساتھ پولیس کے سخت رویے، ہراساں کیے جانے اور قانونی کارروائیوں کے سبب پولینڈ میں پر امن احتجاج کا حق خطرات کا شکار ہے۔ ایمنسٹی کے مطابق پر امن احتجاج ایک حق ہے، مگر پولینڈ میں اسے شدید خطرات لاحق ہیں۔ دوسری طرف یورپی یونین بھی اس حوالے سے تحقیقات کا ارادہ رکھتی ہے کہ آیا پولینڈ حکومت عدلیہ کی آزادی کو محدود کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مزید : عالمی منظر