ٹرمپ کے دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے، ایرانی صدر

ٹرمپ کے دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے، ایرانی صدر

تہران(این این آئی)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران امریکی دبا کے سامنے نہیں جھکے گا اور اپنی آزادی اور اسلامی روایات کا دفاع کرے گا۔جوہری معاہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ قابل نفرت اور غیر قانونی ہے اور اس سے امریکا کے عالمی کردار کو دھچکا پہنچا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدرحسن روحانی نے ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے اپنے خطاب ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے جوہری معاہدے سے الگ ہونے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا یہ فیصلہ قابل نفرت اور غیر قانونی ہے اور اس سے امریکا کے عالمی کردار کو دھچکا پہنچا ہے۔ ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران پر امن مقاصد کے لیے یورینیم کی افزدوگی کا حق رکھتا ہے۔

مزید : عالمی منظر