پاپوا نیو گِنی میں 18برس بعد پولیو لوٹ آیا، عالمی ادارے صحت

پاپوا نیو گِنی میں 18برس بعد پولیو لوٹ آیا، عالمی ادارے صحت

نیویارک(این این آئی)پاپوا نیو گِنی میں 18 برس کے وقفے کے بعد پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کی تصدیق عالمی ادارہ صحت اور اس ملک کی حکومت کی طرف سے کر دی گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق صوبہ موروبے میں ایک چھ سالہ بچے میں اس وائرس کی موجودگی کی تصدیق رواں برس اپریل میں ہوئی تھی جبکہ اسی باعث معذوری کی تصدیق مئی میں ہوئی۔ اسی علاقے کے دو دیگر صحت مند بچوں میں بھی پولیو کے وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جو اس وائرس کے پھیلاؤ کی علامت ہے۔

؂عالمی ادارہ صحت کے مطابق مزید بچوں کو اس وائرس سے بچانا اولین ترجیح ہے۔

مزید : عالمی منظر