عراق، سیکیورٹی فورسز کا داعش کے خلاف آپریشن تیز،متعدد مشتبہ افراد گرفتار

عراق، سیکیورٹی فورسز کا داعش کے خلاف آپریشن تیز،متعدد مشتبہ افراد گرفتار

بغداد(آئی این پی)عراقی سیکیورٹی فورسز نے داعش کے ہاتھوں اہلکاروں کو یر غمال بنانے کے بعدد آپریشن میں تیزی لاتے ہوئے متعدد مشتبہ اشخاص کو حراست میں لے لیا، اہلکاروں کے اغوا کے بعد داعش نے دھمکی دی تھی کہ اگر جیلوں میں قید سنی خواتین کو رہا نہ کیا گیا تو اغوا کنندگان کو قتل کر دیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق میں داعش کے جنگجوں نے چھے سکیورٹی اہلکاروں کو ؛ یرغمال بنا رکھا ہے جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے اس واقعے کے الزام میں متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔داعش کے جنگجوں نے ان چھے سکیورٹی اہلکاروں کو اغوا کے بعد ہفتے کے روز دھمکی دی تھی۔

کہ اگر جیلوں میں قید سنی خواتین کو رہا نہ کیا گیا تو انھیں قتل کر دیا جائے گا۔داعش نے ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی ۔اس میں یہ چھے افراد خود کو پولیس اور شیعہ ملیشیاں پر مشتمل الحشد الشعبی کے ارکان کے طور پر متعارف کرا رہے ہیں۔الحشد الشعبی نے عراق میں داعش کے خلاف لڑائی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔داعش کے جنگجوں نے ان اہل کاروں کو بغداد کو ملک کے شمالی صوبے کرکوک سے ملانے والی مرکزی شاہراہ سے اغوا کیا تھا۔ اس شاہراہ پر داعش کے جنگجوں نے عراقی فورسز پر حالیہ ہفتوں کے دوران میں متعدد حملے کیے ہیں۔

مزید : عالمی منظر