شیخ رشید ‘ آصف رجوانہ ‘ احسان الدین قریشی کاانتخابی مہم کاآغاز

شیخ رشید ‘ آصف رجوانہ ‘ احسان الدین قریشی کاانتخابی مہم کاآغاز

ملتان(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن)حلقہ این اے 155کے امیدوار شیخ طارق رشید ، پی پی 214کے امیدوار ملک آصف رفیق رجوانہ، پی پی 216کے امیدوار حاجی احسان الدین قریشی نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کے فیصلے کے مطابق آج سے ہم الیکشن مہم کا باقائدہ آغاز کر رہے ہیں (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

اور ملتان سمیت جنو بی پنجاب میں بڑے جلسے بھی کریں گے جس میں پارٹی قائدین بھی شرکت کریں گے پارٹی نے جس کو مناسب سمجھا ٹکٹ دیا جہاں پر ہمیں اختلاف تھا اس پر پارٹی کو آگاہ کردیا پارٹی قیادت کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں انشاء اللہ امید ہے کہ ایک دوروز میں پارٹی قیادت باقی ٹکٹوں کی تقسیم بارے فیصلہ کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ایک منتخب وزیر اعظم کو نااہل کردیا گیا لیکن میاں نواز شریف آج بھی کروڑوں لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں اور ہمارے قائد ہیں جبکہ میاں شہباز شریف صدر ہیں ملتان کل بھی مسلم لیگ (ن) کا گڑھ تھا اور آج بھی (ن) لیگ کا گڑھ ہے 2013میں جو سیٹیں ہاری تھیں انشاء اللہ اب 2018کے الیکشن میں وہ سیٹیں بھی دوبارہ حاصل کرلیں گے انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے انتخابی بینرز، سائن بورڈ، پوسٹرز لگائے جانے بارے ہمیں تنگ کیا جارہا ہے جبکہ مخالفین سیاستدانوں کو کچھ نہیں کیا جارہا حالانکہ ہم ضابطہ اخلاق کے مطابق چل رہے ہیں مقامی انتظامیہ سب کے ساتھ برابر ی کا رویہ اختیار کرے اور قانون سب کے لئے ایک ہونا چاہیئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جولوٹے پارٹی کو چھوڑ کر جاچکے ہیں ان کا عبرت ناک حشر ہو گا تاریخ شاہد ہے کہ جنہوں نے مسلم لیگ کو چھوڑا ان کا سیاسی مستقبل تباہ ہو گیا روز روز پارٹیاں بدلنے والے کبھی زندگی میں کامیاب نہیں ہوتے انہوں نے کہا کہ ملک انور علی ودیگر ٹکٹ ہولڈر ہمارے لئے قابل احترام ہیں اور نظریاتی قربانیاں دینے والے کارکن ہیں ان کے بارے میں پارٹی قیادت کو آگاہ کردیا ہے انشاء اللہ امید ہے کہ پارٹی ایک دو روز میں اس سلسلے میں فیصلہ کرے گی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر