این اے 1 5 4سے پی پی کے امیدوار عبدالقادر گیلانی بھی کروڑوں کے مالک نکلے

این اے 1 5 4سے پی پی کے امیدوار عبدالقادر گیلانی بھی کروڑوں کے مالک نکلے

ملتان (خبر نگار خصوصی) این اے154 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید عبدالقادرگیلانی نے بھی کروڑوں کے مالک نکلے ہیں۔اس سلسلے میں عبدالقادر گیلانی کی جانب سے کل اثاثہ جات کی مالیت 7 کروڑ 95 لاکھ 46 ہزار سے زائد ظاہرکی گئی ہے۔اس طرح سال 2017(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

ء میں عبدالقادرگیلانی کو زرعی زمین سے 72 لاکھ سے زائد آمدن حاصل ہوئی اوروہ ایک کروڑ28 لاکھ روپے سے زائد کی بلٹ پروف گاڑی کے مالک ہیں نیزان کے بنک اکاؤنٹ میں 76 لاکھ سے زائد کی رقم موجود ہیاوران کے زیر کفالت ان کی بیوی ایک بیٹی اوردو بیٹے بھی ہیں۔عبدالقادر گیلانی نے گزشتہ 3سالوں میں متعدد بیرونی ممالک کے دورے بھی کیے ہیں۔انہو ں نے لاہور ڈیفنس وائے بلاک کے گھر کی قیمت سوا تین کروڑ روپے اوررائل آرچرڈ ہاؤسنگ سکیم میں بھی 25 لاکھ روپے کی انوسٹمنٹ ظاہر کی ہے۔عبدالقادر گیلانی کے پاس 6 لاکھ روپے مالیت کی اسلام آباد کلب اور 6 لاکھ روپے کی لاہور شیپس کی ممبر شپ بھی ہے۔نیزعبدالقادر گیلانی کے پاس 17 لاکھ روپے مالیت کے دو ٹریکٹر اور 12 لاکھ روپے مالیت کے زرعی آلات نیزاہلیہ 50 تولے زیورات کی مالکہ ہیں اوراہلیہ کے نام ایک کروڑ روپے مالیت کے شیئرزبھی ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر