اپیلوں کی سماعت‘ فیصلوں کا آج آخری روز‘ دیوان عاشق‘ نصراللہ دریشک کے کاغذات مسترد

اپیلوں کی سماعت‘ فیصلوں کا آج آخری روز‘ دیوان عاشق‘ نصراللہ دریشک کے ...

ملتان (خبر نگار خصوصی)اپیلٹ ٹربیونل ملتان کی جانب سے اپیلوں کی سماعت اورفیصلوں کاسلسلہ جاری ہے اور اپیلوں کی سماعت وفیصلوں کاآج آخری روزہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز قومی اسمبلی حلقہ 159 کے امیدوار سابق لیگی ایم این اے دیوان عاشق حسین کے کاغذات نامزدگی مسترد(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

کر دیئے گئے جس کے خلاف سابق ممبرقومی اسمبلی رانا قاسم نون سابقہ انتخابات میں جعلی تعلیمی ڈگری پیش کرنے پرالیکشن ٹربیونل کی جانب سے نااہل قرار دینے اورسپریم کورٹ کی جانب سے بھی فیصلہ بحال رکھنے کااعتراض ہونے کے باوجود کاغذات منظورہونیکا اعتراض عائدکیا تھا۔ دریں اثناء این اے189 اورپی پی 285 تونسہ سے امیدوارسابق ایم پی اے میربادشاہ قیصرانی کی نااہلی کی وجہ سے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت مزید بحث کیلئے آج تک ملتوی کردی گئی ہے۔ نیز راجن پور سے سردارنصراللہ دریشک کیکاغذات نامزدگی مستردکرنے کا فیصلہ بھی بحال رکھنے کاحکم دیا گیا ہے۔ اسی طرح پی پی 268 لیہ سے امان اللہ، این اے183 اورپی پی 213 سے طارق احمد گرمانی،پی پی275 مظفرگڑھ سے عذراپروین،امان خان بھٹہ، اللہ وسایا،این اے 190 ڈی جی خان سے سردارمحمدعرفان اللہ،پی پی 286 ڈی جی خان سے محمداشرف،این اے 183 مظفرگڑھ سے محمداسماعیل،امان اللہ خان،پی پی279 مظفرگڑھ سے محمدیارمحبوب غازی،پی

مزید : ملتان صفحہ آخر