لیگی امیدواروں کی پریس کانفرنس میں طارق رشید کیجانب سے پی پی 214 کیلئے امیدوار رفیق رجوانہ کا نام لینے پر تصیح کرائی گئی

لیگی امیدواروں کی پریس کانفرنس میں طارق رشید کیجانب سے پی پی 214 کیلئے ...

ملتان(سٹی رپورٹر)ملتان پریس کلب میں ن لیگی امیدواروں کی پریس کانفرنس میں دلچسپ قسم کی صورتحال رہی ،پریس کانفرنس(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

میں امیدواروں کے نام گنواتے ہوئے شیخ طارق رشید نے آصف رجوانہ کا نام لینے کی بجائے پی پی 214پر امیدوار کا نام بڑے جوش وخروش سے ملک رفیق رجوانہ کا نام لیا جس کی آصف رجوانہ اور حاجی احسان نے تصیح کرائی ، سلطانہ شاہین سابق ایم پی اے پریس کانفرنس کے دوران آئیں تو بمشکل ایک نشست انکے لیئے خالی کرائی گئی اور پریس کانفرنس سے پہلے طارق رشید ، حاجی احسان ، ملک انور اور آصف رجوانہ مسلسل سرگوشیاں کرتے رہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر