ن لیگ کارکردگی اور عوامی خدمت کی بدولت الیکشن میں کا میاب ہوگی‘ ثاقب خورشید
وہاڑی (بیورو رپورٹ‘ نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کے نا مز د امیدوار صوبائی اسمبلی وسابق ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی عوامی حکومت نے گزشتہ پا نچ سالہ دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے اور کارکردگی اور عوامی خدمت کی بدولت حالیہ انتخابات میں (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
بھی بھرپور کا میابی حاصل کرے گا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلع کچہری وہاڑی میں چیمبر ٹو چیمبر وکلاء سے ملاقا توں کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر قانون دان میاں محمد غفور ، سابقہ صدر میاں افضل برکات ، نصیر بھٹی ، عدیل افضل برکات ایڈووکیٹ کے علاوہ چودھری نعیم خالد سٹی کونسلر، سابق کونسل حاجی جمیل گجر ودیگر موجود تھے۔ انہوں نے مز ید کہا کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا یا ، مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے الزامات کی گرد اُڑانے والوں کو ما سو ائے ندامت کے کچھ نہیں ملے گا اور عام انتخابات میں بھی عوام ووٹ کے ذریعے مسلم لیگ(ن) کی پالیسیوں کی توثیق کریں گے‘ ہم نے کبھی عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کیے اور الحمدللہ گزشتہ الیکشن میں عوام سے وعدے کیے تھے ایک ایک کرکے پورے کردیئے ہیں‘ اس لیے آج ہم اپنے حلقہ کے عوام کے سامنے سرخروہیں۔ انہوں نے کہا کہ 25جو لا ئی کا سورج انتخابی نشان شیر کی کا میابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا اور ایک بار پھر اقتدار میں آکر عوام کو ریلیف فراہم کریں گے اس موقعہ پر متعدد وکلاء نے اپنے ساتھیوں سمیت میاں محمد ثاقب خورشید کی بھرپور حمایت کرنے کا اعلان کیا۔