ملک وقوم کاپیسہ لوٹنے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں‘ میاں مقصود

ملک وقوم کاپیسہ لوٹنے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں‘ میاں مقصود

ملتان(سٹی رپورٹر)متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال کے انکشاف ’’میگا کیسز کھولنے پرنیب ہیڈکوارٹرکوبم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے‘‘پرشدیدتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ نیب کے ہیڈکوارٹرکوبم (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

سے اڑانے کی دھمکی کی مکمل تحقیقات کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے اور ملوث افراد کوفی الفورگرفتارکیاجائے۔ملک وقوم کاپیسہ لوٹنے والے کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔میگاکیسزمیں کمیشن کھانے والوں سمیت تمام کرپٹ افراد کا محاسبہ ہونا چاہئے۔ملک میں کرپشن کی انتہاہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ نیب بغیر کسی دباؤ میں آئے ملک وقوم کے مفاد میں کام کرے۔جسٹس(ر)جاوید اقبال نیب کے اندر موجود کرپٹ عناصر کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کریں۔ اداروں سے کالی بھیڑوں کی صفائی ناگزیر ہوچکی ہے۔جب تک اداروں میں موجود کرپٹ اہلکاروافسران ٹیکس چوروں اور قومی خزانے میں لوٹ مارکرنے والوں سے پلی بارگین کرتے رہیں گے اس وقت تک بہتری نہیں آسکتی۔

میاں مقصود

مزید : ملتان صفحہ آخر