میاں برادران نے خوشحال پاکستان کاخواب پوراکردیا‘ شیر علی گورچانی

میاں برادران نے خوشحال پاکستان کاخواب پوراکردیا‘ شیر علی گورچانی

جام پور (نمائندہ خصوصی)سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردارشیرعلی گورچانی نے کہاہے کہ میاں برادران نے خوشحال پاکستان کاخواب پوراکردیا، نوازشریف کی انتھک محنت کی (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

بدولت آج پاکستان کا ہر گاؤں اور شہرروشن ہے۔ن لیگی حکومت کی کسان دوست پالیسیوں سے کھاد،بیج سستا ہوا‘یوسی ہڑندمیں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ن لیگ ملک کی مقبول جماعت ہے اور پاکستانی قوم میاں برادران کو ہی ملک کاخیرخواہ سمجھتے ہیں ،مخالف سیاسی جماعتوں کے منفی پروپیگنڈے اور سازشوں کے باوجودن لیگ کا گراف آج بھی اوپرہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماراماضی صاف ہے ہم نے نہ قرض معاف کرائے اور نہ ہی کسی بینک کے نادہندہ ہیں پاکستان تحریک انصاف کرپٹ لوگوں کا ٹولہ ہے جس کے ضلع راجن پورمیں امیدوار نصراللہ خان دریشک‘ علی رضا دریشک اور جعفرخان لغاری سب سے بڑے نادہندہ اور قرض معاف کرانے والوں میں شامل ہیں۔سردارشیرعلی خان نے کہاکہ عوام کی بھرپورحمایت سے حلقہ این اے193پی پی293سے بھرپورکامیابی حاصل کروں گا۔ دریں اثناء رند، چنال، نوکانی، پتافی اورجسکانی برادری کی سرکردہ سیاسی شخصیات نے پی ٹی آئی لغاری دریشک گروپ کو چھوڑکران کی حمایت کااعلان کیا۔اس موقع پر سابق ڈی جی آئی بی سرداراخترخان گورچانی، سردار رؤف خان گورچانی، سردارشیرازخان گورچانی، سردارنذرحسین خان رند،سرداراکرم خان رند،سجادملک سمیت دیگر شخصیات بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر