بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف وکلاء کی ہڑتال‘ عدالتوں کا بائیکاٹ

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف وکلاء کی ہڑتال‘ عدالتوں کا بائیکاٹ

وہاڑی (بیورو رپورٹ‘نا مہ نگار)بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار وہاڑی کے وکلاء نے مکمل ہڑتال کی اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہو ئے جس کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے سائلین کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرناپڑا ، جس پر صدر بار فیاض خان لکھویرا ، جنرل سیکرٹری فاروق احمد خان ، سینئر قانون دان میاں محمد غفور ، رانا شعیب اصغر ، مہر شیر (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

بہادر لک ، راؤ شیراز رضا، ندیم پرویز، رانا محمد اکبر ایڈووکیٹس ودیگر نے کہا ہے کہ بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فی الفور ختم کیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر