این اے 1 5 0: رضا حیات ہراج‘ سید فخر امام کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع

این اے 1 5 0: رضا حیات ہراج‘ سید فخر امام کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع

بارہ میل( سپیشل رپورٹر) حلقہ این اے 150کے امیدواروں میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے رضاحیات ہراج اور پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد ایڈمرل سعید سرگانہ اور آزاد امیدوار سید فخر امام میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رضا حیات ہراج سب سے زیادہ مضبوط امیدوار ہیں جو کہ ایک مضبوط سیاسی بیک گراونڈ رکھتے ہیں رضا حیات ہراج اس سے (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

قبل تین مرتبہ ایم این اے منتخب ہو چکے ہیں موجودہ صورتحال میں رضا حیات ہراج کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے اس کی پوزیشن اور مضبوط نظر آرہی ہے کیونکہ اس حلقہ میں پاکستان تحریک انصاف کا ووٹ بنک بھی موجود ہے جس کا فائدہ بیرسٹر رضا حیات ہراج کو ہو گا جبکہ ان کے مدمقابل سید فخر امام شاہ آزاد حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں جو سابقہ الیکشن میں رضا حیات ہراج سے بھاری اکثریت سے ہارے تھے‘ اس بار بھی مقابلے کیلئے میدان میں ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے ایڈمرل سعید سرگانہ پہلی بار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

این اے

مزید : ملتان صفحہ آخر