خانقاہ شریف میں الیکشن کے حوالے سے سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی

خانقاہ شریف میں الیکشن کے حوالے سے سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی

خانقاہ شریف (نمائندہ پاکستان)دوسرے شہروں کی طرح خانقاہ شریف میں بھی سیاسی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں ۔ پی پی 252 خانقاہ شریف بہاول پور مسلم لیگ سے سابق مسلم لیگی ایم پی اے میاں شعب اویسی ،پیپلزپارٹی سے سابق ایم پی اے ملک شاہ رخ نے کاغذات جمع کروادیئے ہیں‘ تحریک انصاف کے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے پانچ امید وار تھے ان امید واروں میں سید مرتضیٰ شاہ (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

،ملک مظہرامین ،ملک عثمان چنڑ،جاوید اکرم سندھانے کاغذات جمع کرادیئے تھے اور اعجاز اویسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے تھے ‘سب دعوے کررہے تھے ان کا ٹکٹ کنفرم ہے لیکن گزشتہ رات ٹکٹ ملک احمد عثمان کو دے دیا گیا ہے جس کی وجہ ے ورکر سراپا احتجاج ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ سید مرتضیٰ شاہ اور ملک مظہر عرصہ سے تحریک انصاف کاورک کر تے رہے ہیں اور جلسوں پر لاکھوں روپے خرچ کیے ہیں ان دومیں سے کسی ایک کودیاجاتا جاوید سندھا اور ملک عثمان چنڑ غیر معروف اور نئے نئے سیاست میں آئے ہیں تحریک انصاف میں آئے ہیں‘ ملک احمد عثمان کو علاقے میں کوئی نہیں جانتا نا ہی کبھی وہ سیاست میں آئے ہیں ان کو ٹکٹ بڑی سفارش پر دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے ان کے بھائی پولیس کے اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں‘ اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم این ائے 173 اور پی پی پی 252 میں تحریک انصاف کی بھرپور مخالفت کریں گے خدیجہ عامر وارن اور احمد عثمان کو شکست دیں گے۔ این اے 173خانقاہ شریف بھاولپور سے سابق مسلم لیگی ایم این اے میاں نجیب الدین اویسی مسلم لیگ کے ٹکٹ سے، پی پی پی کے سابق نا اہل ایم این اے ملک عامر یار وارن نے نااہل ہونے کی وجہ ے اپنی بیوی جوسابقہ پیپلزپارٹی کی ایم این اے ہیں ان کو پی ٹی آئی سے سیاسی دنگل میں دھکیل دیا ہے جس کی وجہ سے پیپلزپارٹی کے جیالے لوٹے لوٹے کے نعرے لگارہے ہیں ،پیپلزپارٹی کے امیدوار سابق مسلم لیگی علی حسن گیلانی ہیں جن کا اپنا حلقہ اوچ شریف ہے پیپلزپارٹی کو 173میں کوئی امیدوار نہیں مل رہاتھا اس لیے انہوں نے مجبوری کی وجہ اس لوٹے کولیاہے،آزاد امیدواروں میں سابق پیپلزپارٹی کے ایم این اے و وفاقی وزیر ریلوے ملک فاروق اعظم ،میاں عثمان عباسی اور ارشد شیریں نے کاغزات جمع کروادیئے ہیں ۔

این اے

مزید : ملتان صفحہ آخر