پائنیئر یونٹی ڈاکٹرز کے حقوق کی علمبردار جماعت‘ الیکشن مہم بھرپور انداز میں چلائیں گے‘ ڈاکٹر نجم جمشید

پائنیئر یونٹی ڈاکٹرز کے حقوق کی علمبردار جماعت‘ الیکشن مہم بھرپور انداز ...

ملتان(وقائع نگار) ڈاکٹر نجم جمشید نائب صدر پی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ پائنیئر یونٹی ملتان کے ڈاکٹرز کے حقوق کی واحد علمبردار جماعت ہے ،مسلسل 16 سال سے (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

فتوحات ڈاکٹرز کے اعتماد کا ثبوت ہے۔ پائینئر یونٹی کا پینل انشاء اللہ اس مرتبہ بھی کامیابی حاصل کرے گا۔میں اپنی جماعت پائینئر یونٹی کے ساتھ تھا ،ہوں اور انشاء اللہ رہوں گا ، مخالفین شکست کے خوف سے من گھڑت اور جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ ضلع ملتان کے ڈاکٹرز مجھے جانتے ہیں ، میں اپنے دوستوں کے ساتھ ملکر پائینئر یونٹی کی انتخابی مہم بھر پور طریقے سے چلاؤں گا۔

نجم جمشید

مزید : ملتان صفحہ آخر