پولنگ سٹاف کی تربیت‘ غیرحاضری پر 24اساتذہ معطل‘ 6کے جواب طلب

پولنگ سٹاف کی تربیت‘ غیرحاضری پر 24اساتذہ معطل‘ 6کے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی(نمائندہ پاکستان)الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ سٹاف کیلئے جاری ٹریننگ میں غیر حاضر ہونے پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی کے(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
احکامات پر 24اساتذہ کو معطل اور 6ٹیچرز کی جواب طلبی کر لی گئی ۔تفصیل کیمطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پریذائیڈنگ افسران اور دیگر پولنگ سٹاف کی ٹریننگ ورکشاپ جاری ہے گذشتہ روز الیکشن کمیشن ضلع وہاڑی کے نمائندے رانا محمد افضل کی نشاندہی پر ٹریننگ میں پابند کیئے گئے اساتذہ کی غیر حاضری کی نشاندہی کی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے غیر حاضر ہونے والے اساتذہ کیخلاف سی ای او تعلیم وہاڑی کو فوری ایکشن کی ہدایت کی جس پر ایس ایس ٹی محمد نعیم، ایس ایس ٹی صادق علی، ایس ایس ٹی محمد اقبال، ایس ایس ٹی زاہدہ، ایس ایس ٹی زیب النساء، ایس ایس ٹی پروین اختر، ایس ایس ٹی رضیہ بی بی، ایس ایس ٹی محمد سلیم ظہیر، ایس ایس ٹی محمد عدنان سہیل، ایس ایس ٹی ناصرہ جبیں، ایس ایس ٹی کوثر بیگم، ایس ایس ٹی راشدہ پروین، ایس ایس ٹی ناہید فاطمہ، ایس ایس ٹی تنزیلہ تبسم، ای ایس ٹی محمد خالد، ای ایس ٹی اللہ وسایا، ای ایس ٹی ذوالفقار، ای ایس ٹی عبد القیوم، ای ایس ٹی ساجدہ شبیر، ای ایس ٹی محمد یٰسین، ای ایس ٹی محمد حسین ، ای ایس ٹی فاروق الحسن، ای ایس ٹی اصغر علی کو غیر حاضری کی بناء پر معطل کر دیا گیا جبکہ ایس ایس محمد اسماعیل، ہیڈ مسٹریس جی جی ایچ ایس بوریوالہ سجیلہ نسیم، پرنسپل جی ایچ ایس ایس 198EB محمد خلیل، ہیڈ ماسٹر جی ایچ ایس 567EB محمد اسلم، ایس ایس ایس ٹبہ سلطانپور روبینہ نور، ایس ایس لڈن محمد اسلم کو تحریری نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلبی کی گئی ہے ۔
معطل