الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنیوالے اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں‘ یوسف رضا

الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنیوالے اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں‘ یوسف رضا

ملتان (خبر نگار خصوصی)سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ وہ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اوروہ لوگ جو الیکشن سے راہ فرار چاہتے انہوں نے اوچھے (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

ہتھکنڈے اپنائے جبکہ الیکشن بہت اچھا ہے اور بھاری اکثریت سے جیتیں گے اور الیکشن پراسس سے متفق ہوں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ہائیکورٹ میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ذوالفقار بھٹو نے آئین بنایا میں نے بحال کروایایہ اعتراضات ہر مرتبہ الیکشن میں لگائے گئے مگر میں ہر مرتبہ سرخرو ہوا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ آپ سمجھے ڈپٹی کمشنر کو مجھے گرفتار کرنے کیلئے بلایا گیا ہے تو بتا دو کہ گرفتاری سے نہیں ڈرتا۔ انہوں نے کہاکہ کمپنی کا سیکیورٹی دینا بنتی تھی لیکن میں سیکیورٹی دے رہا ہوں اور3 کروڑ روپے کی جو سکیورٹی بنتی ہے وہ میں رکھوا رہا ہوں، کیونکہ وہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں میرے خلاف کئی کیسز بنے اورمیں نے دس سال جیل کاٹی اب بھی حق میں آیا ہے کہ الیکشن لڑ سکتا ہوں۔

گیلانی

مزید : ملتان صفحہ آخر