ملتان میں 199غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمیں، ڈویلپرز ارب پتی، الاٹیز برباد

ملتان میں 199غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمیں، ڈویلپرز ارب پتی، الاٹیز برباد

ملتان( سٹاف رپورٹر ) ایم ڈی اے افسران کی ملی بھگت سے ملتان میں (بقیہ نمبر58صفحہ12پر )

199غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمیں‘ ڈویلپرز ارب پتی بن گئے ۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں پر ’’ایم ڈی اے سے منظور شدہ ‘‘ کے بورڈ آویزاں ‘ہزاروں الاٹیز دھوکے میں لُٹ کر برباد ہو گئے ۔ ایم ڈی اے افسران بھی مالا مال ہو گئے ۔بتایا گیا ہے کہ ملتان میں 199 ہاؤسنگ سکیمیں غیر قانونی طور پر چل رہی ہیں ۔ ایم ڈی اے نے ان ہاؤسنگ سکیموں کو غیر قانونی قرار دیا ہے مگر دوسری طرف ملی بھگت کرکے انہیں بند نہیں کیا۔ فرضی کارروائیاں کرکے ’’کارکردگی شو‘‘ کی جاتی ہے ۔بیسیوں غیر قانونی سکیمیں ایسی ہیں جن کے مالکان ایم ڈی اے افسروں واہلکاروں کی ملی بھگت سے وقت حیلے بہانوں سے وقت گزار کر اپنے تمام پلاٹ فروخت کر چکے ہیں ۔ حتیٰ کہ قبرستانوں‘ پارکس‘ پبلک بلڈنگز‘ مسجد وں اور گلیوں ‘ سڑکوں کی جگہ بھی فروخت کر چکے ہیں اور الاٹی سہولتوں کی عدم دستیابی کا رونا رورہے ہیں ۔ ان سکیموں میں گورنمنٹ کے رولز کے مطابق نہ ہی پارکس کی جگہ چھوڑی گئی ہے ۔ نہ ہی قبرستان اور پبلک بلڈنگز کی جگہ چھوڑی گئی ہے ۔ترقیاتی کام بھی مقررہ مدت ختم ہونے کے کئی سال بعد بھی مکمل نہیں کئے گئے ۔ناقص سیوریج ‘ میٹل روڈز‘ واٹر سپلائی اور بجلی کا انتظام ہے ۔ایم ڈی اے نے 199 ہاؤسنگ سکیمیں غیر قانونی قرار دی ہیں مگر ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی ہے ۔ رشوت کا ریٹ بڑھانے کے لئے چند ہاؤسنگ سکیموں کے گیٹ کا کچھ حصہ برائے نام گرا دیا جاتا ہے۔ سائلین لُٹ رہے ہیں مگر ان کی کوئی بھی سننے والا نہیں ہے۔ایم ڈی اے کا شعبہ ٹاؤن پلاننگ کرپشن کا گڑھ بن گیا ہے۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں گورنمنٹ آفیشل کواپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی فیز ون ایم اے جناح روڈ‘ گلشن رحمن ناردرن بائی پاس‘ گلشن وحید ناردرن بائی پاس‘عرفان سٹی عقب ساؤدرن بائی پاس‘راج ہومز عقب ساؤدرن بائی پاس‘احمد سٹی ساؤدرن بائی پاس روڈ‘عمیر ٹاؤن ساؤدرن بائی پاس روڈ‘حیات ولیج ساؤدرن بائی پاس روڈ‘حسبان سٹی ساؤدرن بائی پاس روڈ‘عبداللہ ایونیوساؤدرن بائی پاس روڈ‘الہدیٰ ہومز ساؤدرن بائی پاس روڈ‘جنید اقبال سٹی راجہ پور بائی پاس‘اقبال نگرٹاٹے پور روڈ‘گلشن احمد ایل ایم کیوروڈ‘گلشن مجتبیٰ ایل ایم کیو روڈ‘عاشق الٰہی سٹی رضا آباد روڈ ٹاٹے پور روڈ‘مراد گارڈن متی تل روڈ‘ارسلان سٹی نزد ساؤدرن بائی پاس روڈ‘المکہ ٹاؤن ساؤدرن بائی پاس روڈ‘المصطفیٰ ساؤدرن بائی پاس روڈ‘کہکشاں سٹی ساؤدرن بائی پاس روڈ‘گرین ولیج متی تل روڈ‘گرین ایونیوپیراں غائب روڈ‘میاں سٹی فیز ون پیراں غائب روڈ‘ میاں سٹی فیز ٹو عثمان غنی روڈ‘گرین فورٹ ایکسٹینشن ناردرن بائی پاس روڈ‘گرین فورٹ پلس ایکسٹینشن متی تل روڈ‘گرین ایکرز متی تل روڈ‘تھری سٹار ناردرن بائی پاس روڈ‘گلبرک ایل ایس ڈی فیز ٹوناردرن بائی پاس روڈ‘عبداللہ ولیج نزد ساؤدرن بائی پاس‘گرین سٹی ناردرن بائی پ اس روڈ‘گلستان ایل ایس ڈی ایل ایم کیو روڈ‘مدنی ایل ایس ڈی پیرا ں غائب روڈ‘رحیم لینڈ گلشن رحیم ناردرن بائی پاس روڈ‘گنج شکر عثمان غنی روڈ‘سندر سٹی ایل ایم کیو روڈ‘ارحام شہزاد ٹاؤن متی تل روڈ‘بسمہ اللہ سٹی نزد پیرا ں غائب روڈ‘الحرم سٹی ساؤدرن بائی پاس‘یونس خان عقب سندیلہ سورج میانی‘فہد گارڈن عقب نقشبند کالونی فہد سٹی ایم اے جناح روڈ‘فہد ٹاؤن حسن آباد گیٹ نمبر ون‘ مہر علی نواب پور روڈ‘چوہدری طارق نواب پور روڈ‘عرفان مہر چوک گجراں سورج میانی‘ملک عالم نزد سکندری نالہ‘عبدالحق وینس ایم اے جناح روڈ‘احمد ولازاین بی پی روڈ‘ وی آئی پی ایکسٹینشن سورج میانی‘عبداللہ ایونیونواب پورڈ روڈ‘منصور ولاز پل شوالہ‘زین ٹاؤن نواب پور روڈ‘علی حمزہ گارڈن نواب پور روڈ‘رائل ریذیڈنسی نواب پور روڈ‘اویس ٹاؤن نواب پور روڈ‘عبداللہ ٹاؤن نواب پور روڈ‘گلشن مہر علی ٹاؤن اینڈ بخاری کالونی اینڈ علی ٹاؤن نواب پور روڈ‘آشیانہ ٹاؤن نزد بوسن ٹاؤن‘سفاری ٹاؤن ایکسٹینشن بوسن روڈ ‘بسم اللہ ٹاؤن نواب پور روڈ‘نیو زین ٹاؤن نواب پور روڈ‘احسن ولاز لنک نواب پور روڈ‘فدا ایونیونواب پور‘ ایم اسد عقب ایم پی ایس روڈ‘فہد سٹی عقب بہادر پور بوسن روڈ‘چاند ولیج بوسن روڈ‘احباب کالونی بوسن روڈ‘گرین ٹاؤن بوسن روڈ‘نور سحر کینال ویوبوسن روڈ‘گلشن زہرہ نزد بچ ولاز‘خان ولیج ivبوسن روڈ‘لیگزل سٹی شیر شاہ روڈ‘اقبال ٹاؤن شیر شاہ روڈ‘گورنمنٹ آفیشل کو آپریٹو ساؤدرن بائی پاس روڈ ‘حمید ٹاؤن انڈسٹریل اسٹیٹ روڈ‘توکل ٹاؤن پرانا شجاع آباد روڈ‘ملینیم سٹی فیز ون اور ٹودنیا پور روڈ ‘ گرین ویلی موضع کوٹلہ ابوالفتح‘نایاب گریس سٹی سٹیڈیم روڈ‘بابر ٹاؤن پرانا شجاع آباد روڈ‘فالکن سٹی فیز ٹوساؤدرن بائی پاس روڈ ‘الکبیر سٹی دنیا پورروڈ‘گلشن فیض ساؤدرن بائی پاس‘گلشن اسحاق بدھلہ سنت روڈ‘شاہ جہان سٹی بہاولپور روڈ‘عاشق گارڈن ساؤدرن بائی پاس‘حسین گارڈن ساؤدرن بائی پاس روڈ‘پیراڈائز سٹی دنیا پور روڈ‘ہیون سٹی بدھلہ روڈ‘یوسف ایونیودنیا پور روڈ ملتان‘نیو جلالپورپیروالا سٹی پرمٹ لودھراں روڈ جلالپور‘ماوا سٹی ملتان روڈ جلالپورپیروالا‘نیو مخدوم رشید ٹاؤن وہاڑی روڈ ملتان‘نیو گرین سٹی شجاع آباد روڈ ملتان‘ حمید ایل ایس ڈی دنیا پور روڈملتان‘اوصاف سٹی ساؤدرن بائی پاس ملتان‘داؤد ٹاؤن بہاولپور سکھا روڈملتان‘الرمضان ٹاؤن سورج کنڈ روڈ ملتان‘ غفار ڈریم سٹی بدھلہ روڈ ملتان‘جوہر ایل ایس ڈی شیر شاہ بائی پاس روڈ ملتان‘عدیل کینال ویوولی محمد کینال روڈملتان‘علی گرین سٹی بدھلہ سنت روڈ ملتان‘سول سوسائٹی ملتان بائی پاس روڈ ملتان‘ اشعر ایونیوبہاولپور روڈ ملتان‘گولڈن سٹی ملتان بائی پاس روڈ ملتان‘ وطن سیف ہومز سوئی گیس روڈ ملتان‘ نیو غوث اعظم بہاولپور روڈ ملتان‘نجف سٹی وہاڑی روڈ ملتان‘سرور ایل ایس ڈی ساؤدرن بائی پاس روڈ ملتان ‘ اویس ولاز موضع در محمد ملتان‘ نیو البابروہاڑی روڈ ملتان‘ نور سٹی بہاولپور روڈ ملتان‘سول ٹاؤن شیر شاہ بائی پاس ملتان‘الخلیل بہاولپور روڈ ملتان‘سول سٹی شیر شاہ بائی پاس ملتان‘اقبال ایل ایس ڈی ساؤدرن بائی پاس ملتان ‘ایم ایچ اے ون عسکریہ بائی پاس رو ڈ ملتان‘ ایم ایچ اے ملتان بائی پاس روڈ‘ لالہ زار ملتان بائی پاس‘ماڈل سٹی دنیا پور روڈملتان‘وقار سٹی دنیا پور روڈ ملتان‘نیو شریف سٹی وہاڑی روڈ ملتان‘الصدیق گارڈن وہاڑ ی روڈ ملتان‘اسد سٹی وہاڑی روڈملتان‘اعظم سٹی ایل ایس ڈی مظفر گڑھ روڈ ملتان‘طلحہٰ ایل ایس ڈی بہاولپور روڈ ملتان‘ ساریسوعسکریہ بائی پاس روڈ ملتان‘یعقوب ایل ایس ڈی شیر شاہ بائی پاس روڈ ملتان‘نیو سن سٹی پرانا شجاع آباد روڈ ملتان‘سن سٹی ہومز پرانا شجاع آباد روڈ ملتان‘احمد گارڈن شیر شاہ روڈ ملتان‘یاسین گارڈن شیر شاہ روڈ ملتان‘دلدار سٹی بہاولپور بائی پاس روڈ ملتان ‘بسم اللہ ایل ایس ڈی بہاولپور روڈ ملتان‘گلشن کریم سورج میانی روڈ ملتان‘رحمان گارڈن ٹبہ مسعود پور ملتان‘رشید ہومز خیر پور مائینر‘ رشید ہومز خیر پور مائینر‘مدینہ ٹاؤن ٹو پرانا شجاع آباد روڈ ملتان‘صادق گارڈن وہاڑی روڈ ملتان‘عثمان ٹاؤن سنٹرل جیل روڈ ملتان‘مصطفی ٹاؤن شیر شاہ بائی پاس ملتان‘منظور شریف ٹاؤن سوئی گیس روڈ ‘مجاہد کینال ویوبدھلہ روڈملتان‘مریم سٹی ایل ایس ڈی وہاڑی روڈ‘رضوان ٹاؤن سٹیڈیم روڈملتان‘سلور سٹی شیر شاہ بائی پاس ملتان‘راحیل ولاز ( پام سٹی) پرانا شجاع آباد روڈ ملتان‘زاہد ایل ایس ڈی وہاڑی روڈ ملتان‘ سعیدیہ ایل ایس ڈی وہاڑی روڈ ملتان‘گلریز حسین بدھلہ سن روڈ ملتان‘گلشن ٹاؤن انڈسٹریل اسٹیٹ روڈ ملتان‘امام ایل ایس ڈی قاسم پور کینال روڈ ملتان‘دیوان ٹاؤن بدھلہ سنت روڈ ملتان‘جنجوا ٹاؤن بدھلہ سنت روڈ ملتان‘قادری ٹاؤن بہاولپور روڈ ملتان‘القریش شیر شاہ روڈ ملتان‘صادق ایل ایس ڈی 17کسی وہاڑی روڈ ملتان شامل ہیں۔متاثرہ الاٹیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے نیب حکام سے موثر کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر