واپڈا ٹاؤن فیز تھری بھی غیر قانونی ‘ سیکڑوں فائلیں فروخت
ملتان ( سٹاف رپورٹر)ایم ڈی اے نے واپڈا ٹاؤن فیز تھری متی تل روڈ کو(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
بھی غیر قانونی قرار دے دیا ہے ۔ ایم ڈی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ واپڈا ٹاؤن فیز تھری کا منصوبہ منظور شدہ نہیں ہے ۔ اس لئے واپڈا ٹاؤن ایمپلائز کواپریٹو سوسائٹی نے اس منصوبے پر کام روک دیا ہے ۔ دوسری جانب واپڈا ٹاؤن فیز تھری کی سیکڑوں فائلیں فروخت ہو چکی ہیں اور مزید فروخت ہو رہی ہیں۔ یہ کاروبار غیر قانونی ہے ۔ ایم ڈی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ واپڈا ٹاؤن فیز تھری کی فائلوں کی خرید و فروخت کرنے والے خود ذمہ دار ہوں گے ۔ انہو ں نے بتایاکہ واپڈا ٹاؤن ایمپلائز کواپریٹو سوسائٹی کے عہدیداران کچھ روز قبل ایم ڈی اے آفس بھی آئے تھے جن سے اس بارے میں بات ہو ئی تھی۔
فائلیں فروخت