الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں‘ شہر بھر میں جگہ جگہ جہازی سائز پینا فلیکس لگ گئے

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں‘ شہر بھر میں جگہ جگہ جہازی سائز ...

چوک سرور شہید(سپیشل رپورٹر) حلقہ این اے 181کوٹ ادو اور چوک سرور شہید اور حلقہ پی پی 268دائرہ دین پناہ چوک سرور (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

شہید میں 16امیدوار میدان میں ہیں جبکہ ایک پینل کے شہر بھر میں جگہ جگہ جہازی سائز پینا فلیکس دکھائی دے رہے ہیں جوکہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کو چھوٹے سائز کے اشتہار ی پینا فلیکس لگانے کی اجازت دے رکھی ہے ۔چوک سرور شہید کے شہریوں اور انتخابی امیدواروں نے الیکشن کمیشن مظفر گڑھ کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

خلاف ورزیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر