نیب کے غیر قانونی سکیموں پر ہاتھ ڈالنے سے ڈویلپرز ‘ افسران میں کھلبلی
ملتان ( سٹاف رپورٹر) نیب کی طرف سے ملتان میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمو ں کے خلاف کارروائی شروع کئے جانے پر ایم ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کے افسران میں کھلبلی مچ گئی ۔(بقیہ نمبر57صفحہ12پر )
گزشتہ روز بھی نیب کی ٹیم ایم ڈی اے پہنچی ۔ اس پر ایم ڈی اے افسران پریشان نظر آئے ۔ ایم ڈی اے کے افسران کاکہنا تھا کہ نیب حکام ہمارے پیچھے پڑ گئے ہیں ۔آئے روز ہمیں طلب کرلیاجاتا ہے۔ نیب کے حکام ہاؤسنگ سکیمو ں میں کیو ں نہیں جاتے اور بااثر ڈویلپرز کو کیو ں نہیں پکڑتے۔ واضح رہے کہ ایم ڈی اے کے افسروں و اہلکاروں کی ملی بھگت سے ملتان میں سیکڑوں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمیں چل رہی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ہاؤسنگ سکیمیں بنانے کے لئے قواعدو ضوابط پورے کرنے کی بجائے ڈویلپرز ایم ڈی اے کے افسروں و اہلکارں سے ملی بھگت کرلیتے ہیں ۔ اس طرح ان کو کر وڑوں اور اربوں روپے کی’’ بچت‘‘ ہوتی ہے ۔عوامی حلقوں نے نیب کے کردار کو سراہا ہے۔