بچوں کی لڑائی میں قتل کے مقدمہ میں ملزم کو موت کی سزا کا حکم

بچوں کی لڑائی میں قتل کے مقدمہ میں ملزم کو موت کی سزا کا حکم

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر)تھانہ گدائی کے علاقہ سمندری والا کے رہائشی مدعی مجاہد حسین کے مطابق 15مارچ 2017کی شب ملزمان بشیر احمد عرف بشیرا ،اعجاز عرف ججی ،اور ریاض(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

بڈا نے اس کے بھائی محمد عمران کو معمولی تلخ کلامی کے بعد چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا جس پر تھانہ گدائی میں مقدمہ نمبر 166/17زیر دفعہ 302/34درج ہوا پولیس نے ملزمان کی گرفتار کر کے چالان عدالت میں پیش کیا جس کی گزشتہ روز سماعت مکمل ہو نے اور جرم ثابت ہو نے پر مرکزی ملزم بشیر احمد عرف بشیر ا کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ماجد کریم فاروق نے سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی اور مجرم کو سنٹر ل جیل بھیجوادیاعدم ادائیگی مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہو گی جبکہ دیگر دو ملزمان اعجاز عرف ججی اور ریاض عرف بڈ اکوبری کر دیا ہے ۔

موت کی سزا

مزید : ملتان صفحہ آخر