مضرخوراک کی تیاری اور فروخت پر 32فوڈپوائنٹس سیل

مضرخوراک کی تیاری اور فروخت پر 32فوڈپوائنٹس سیل

ملتان ‘ ڈیرہ غازی خان( سٹاف رپورٹر‘ سٹی رپورٹر) مضرخوراک کی تیاری اور فروخت پر 32فوڈپوائنٹس سیل کر دئیے گئے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کے دوران مضر صحت خوراک تیار و فروخت کرنے پر متعدد فوڈ پوائنٹس سیل کر دئیے۔ خانیوال میں(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

کارروائیوں میں3فوڈ پوائنٹس مضر صحت خوراک فروخت کرنے پرسربمہر کردئیے۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر42ہزار کے جرمانے کیے۔غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پرخانیوال میں واقع گولڑہ سوئیٹس اینڈ بیکرز کوسربمہرکر دیا 61زائدالمیعاد کنفکشنری آئٹمز،45کلوگرام غیر معیاری خوراک اور 35لیٹر مضر صحت پانی تلف کردیا۔ صفائی کے ناقص انتظامات اور زائدالمیعاداشیاء فروخت کرنے پرلودھراں میں واقع شنگریلا تھری سٹار سوئیٹس بیکری سیل کردی۔ ملتان میں بسم اللہ ڈرنک کارنر کو مختلف قسم کے گٹکے فروخت کرنے پر سربمہر کر دیا۔وہاڑی میں زائدالمیعاد اشیاء فروخت کرنے پر شنواری ہوٹل کو 20 ہزار جرمانہ کر دیا۔ڈیرہ غازی خان میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر مختلف فوڈ پوائنٹس کو136000کے جرمانے کئے ۔ 200ساشے گٹکا،100لیٹرناقص اورنج سرپ،82کلوگرام غیر معیاری خوراک، اور35کلومضرصحت کھویاتلف کر دیا ۔: 30پیکٹ زائدالمیعاد آئدکریم، 28کلوخراب گوشت،20کلومضرصحت دودھ، اور10لیٹرناقص آئل بھی تلف کر دیا۔ غیر معیاری خوراخ مہیا کرنے پررحیم یار خان میں واقع ڈیسنٹ سوئیٹس اینڈ بیکرز،پرل سوئیٹس کو سربمہر کردیا لیہ میں واقع کشمیر پیزا ہٹ کوصفائی کے ناقص انتظامات پر سربمہر کردیا۔مختلف فوڈ پوائنٹس کو رحیم یار خان میں58ہزار،ڈی جی خان میں 35ہزار،لیہ میں 28ہزار، مظفرگڑھ میں 11ہزار5سوروپے اورراجن پور میں 35سوروپے کے جرمانے کیے۔ تمام فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت خوراک مہیا کرنے،صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل اور جرمانے کیے گئے۔

سیل

مزید : ملتان صفحہ آخر