زکریا یونیورسٹی لاء کالج کے امتحانات کو سکیورٹی گارڈز نے کمائی کا ذریعہ بنالیا‘ آپس میں جھگڑے معمول

زکریا یونیورسٹی لاء کالج کے امتحانات کو سکیورٹی گارڈز نے کمائی کا ذریعہ ...

ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی لاء کالج میں ہونیو الے امتحانات کو(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

سیکورٹی گارڈز نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا، آپس میں جھگڑا، شفٹ ختم ہونے کے باوجود ایک چارج چھوڑنے سے انکار۔تفصیل کے مطابق سیکورٹی گارڈ ز کے حوالے سے خبر شائع کی تھی وہ نقل کرانے میں ملوث ہیں مگر انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہیں لیا جس کے بعد گزشتہ روز اس مافیا نے کالج انتظامیہ کے ساتھ سکیورٹی آفس کے احکامات بھی ہوا میں اڑ دیئے گزشتہ روز بھی چار افراد کو لا کالج میں ڈیوٹی دی گئی جس نے حسب عادت موبائل کا کام شروع کردیا کالج انتظامیہ ان کو سنٹرز سے باہر نکالنے کی کوشش کی مگر انہوں نے جانے سے انکار کردیا، اڑھائی بجے شفٹ ختم ہوئی نئی نفری چارج لینے آئی تو انہوں نے چارج دینے سے انکار کردیا ابھی نہیں جاسکتے ، جس پر سیکورٹی آفس سے فون کئے گئے مگر انہوں نے نئی نفری کا چارج نہیں دیابلکے ان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ، اس کی اطلاع آر او کو بھی دی گئی مگر کوئی کارروائی نہیں ہوئی چار بجے تمام پرچے ختم ہونے پر چار افراد ڈیوٹی چھوڑ کرچلے گئے دوسری طرف سیکورٹی کے حوالے سے یونیورسٹی اساتذہ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی گارڈز کو حفاظت کیلئے بھرتی کیا گیا مگر انہوں نے بزنس شروع کردیا جو افسوس ناک ہے وائس چانسلر سیکورٹی کا نوٹس لیں ، اگر کوئی یونین لیڈر سیکورٹی کے لئے مسئلہ بن رہا ہے تو فوری طور پر ایکشن لیا جائے اس سے پہلے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر