سمر سپیشل ٹرینوں کو 10جولائی تک چلانے کی منظوری‘ نیا شیڈول جاری

سمر سپیشل ٹرینوں کو 10جولائی تک چلانے کی منظوری‘ نیا شیڈول جاری

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویزمحمدآفتاب اکبر (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

نے سمر سپیشل وکیشن ٹرینوں کو اگلے ماہ جولائی کی دس تاریخ تک چلانے کی منظوری دے دی ہے۔ ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی کی ہدایت پر کراچی اور راولپنڈی کے درمیان سمر وکیشن ٹرین کا نیا شیڈول جاری کردیاگیا ہے۔ جس کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات میں اضافی رش کے پیشِ نظر چلائی جانے والی سمروکیشن سپیشل ٹرینیں اب کراچی سے 2جولائی ، 6جولائی ، 10جولائی کی رات 8بجے راولپنڈی کے لیے چلائی جائیں گی جبکہ راولپنڈی سے 4جولائی اور 8جولائی کویہ ٹرینیں دوپہر اڑھائی بجے کراچی روانہ کی جائیں گی۔ ٹرینوں کی بکنگ ریلوے ویب سائٹ www.pakrail.gov.pk ریلوے موبائل ایپ اور بااختیار موبائل کمپنیوں اور بنکوں کی آؤٹ لیٹس سے کروائی جاسکتی ہے۔ یہ خصوصی ٹرینیں حیدرآباد ، روہڑی ، خان پور، بہاولپور ، خانیوال ، ساہیوال ، اوکاڑہ ، رائے ونڈ ، لاہور ، گوجرانوالہ ، وزیر آباد ، گجرات ، لالہ موسیٰ اور جہلم کے شہریوں کو سفری سہولت فراہم کرے گی۔اس سے قبل سمروکیشن سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان 30جون 2018 تک کے لیے کیاگیاتھا۔

سمر سپیشل ٹرین

مزید : ملتان صفحہ آخر