ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود سنگین حالات سے گزر رہے ہیں‘ عبدالرحمن مکی‘ محمد علی درانی

ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود سنگین حالات سے گزر رہے ہیں‘ عبدالرحمن مکی‘ محمد ...

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قائداعظم نے ہندوستان کوفتح اورانگریز کوہرایا‘ ہمارے کم بخت سیاستدان تیروں اورتلواروں شیروں اوربھگیاڑوں سے ہمارے ملک کوپھاڑرہے ہیں ہم ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود سنگین حالات سے گزررہے ہیں لندن میں باریاں باندھنے اورمیثاق جمہوریت کرنیوالے ہندوبنئے اورامریکہ کے سامنے ڈھیرہورہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار جماعت الدعوۃ و (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

ملی مسلم لیگ کے مرکزی رہنماحافظ عبدالرحمن مکی نے سابق وفاقی وزیر محمدعلی درانی کے ہمراہ غلہ منڈی میں امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 246 چوہدری طیب عاشق کے دفترکاافتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتیں ملک کے اندرہی ایک دوسرے کوفتح کرنے پرلگی ہوئی ہیں جبکہ ملی مسلم لیگ کامنشور ہے کہ کشمیر کوآزاد کراناافغانستان کادفاع سوکھے ہوئے دریاؤں میں پانی کی روانی لانا، کلمہ طیبہ کابول بالا کرناہے ہمارے حکمران ہندو بنیئے کوبلاکرشادیوں میں بیٹھاتے ہیں جبکہ راء پاکستان میں دھماکے کراتی ہے یہ ہمارا پاکستان نظریہ کاپاکستان ہے کشمیریوں اورمہاجروں کوپاکستان ہے اورپاکستان ہی وہ مسلم ایٹمی طاقت ہے جومسلم ورلڈ کولیڈکررہی ہے ہم امریکہ کی ڈکٹیشن ہندوبینئے کاپریشرکسی صورت بھی قبول نہیں کرینگے۔ سندھی بلوچی پٹھان پنجابی تمام بھائی بھائی بن کرامریکہ اورہندوستان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنیں گے انہوں نے کہاکہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ دریائے ستلج کاڈیڑھ کلومیٹرکاپیٹ سوکھانظرآتاہے اوروہاں دھول اڑرہی ہے ایک وقت تھاکہ1965 میں بہاولپورکے ڈپٹی کمشنر سپیکر پرسیلاب کے خطرات کے بارے اعلان کرایاکرتاتھا۔ ہمیں دریاؤں کے پانی کو ہرصورت بحال کراناہوگا۔ ہمارے سیاستدان اپنی کوٹھیاں، بنگلے اورجائیدادیں بنانے پرلگے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں کی خود نواز پالیسیوں کی وجہ سے ملک کھربوں کے قرضوں کے بوجھ تلے دب چکاہے اوراربوں کی چوریاں ہورہی ہیں انہوں نے کہاکہ ملی مسلم لیگ کامقصد عوامی خدمت اوردین اسلام کابول بالا اسلام دشمن قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنناہے اس موقع پر امیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ پی پی246 چوہدری طیب عاشق، ضلعی مسؤل جماعت الدعوۃ ابوہریرہ، صدرپیسٹی سائیڈز غلہ منڈی چوہدری محمدامین، چوہدری محمدصدیق سمیت سینکڑوں کی تعداد میں غلہ منڈی کے آڑھتیان اور ملی مسلم لیگ کے کارکن بھی موجود تھے آخر میں حافظ عبدالرحمن مکی نے ملی مسلم لیگ کے ضلعی دفتر کاافتتاح بھی کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر