پی پی 2 6 8 سے 16امیدوار الیکشن میں زورآزمائی کریں گے

پی پی 2 6 8 سے 16امیدوار الیکشن میں زورآزمائی کریں گے

چوک سرور شہید (نا مہ نگار‘ سپیشل رپورٹر)حلقہ پی پی 268سے 16امیدوار الیکشن میں حصہ لینگے ،نئی حلقہ بندی کی وجہ سے امیدواروں کو سخت مشکلات کا سامنا ، عوام کو کو پر کشش وعدوں پر ٹرخانے کی تیاریاں ۔تفصیل کے مطا بق الیکشن 2018 ؁کے سلسلے میں انتخابی سرگر میاں زور پکڑنے لگیں ، پاکستان مسلم لیگ (ن)،پاکستان تحریک (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

انصاف، تحریک لبیک اور عوامی راج پارٹی نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ملک وقاص سلطان ہنجرا ،پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر چوہدری طارق منظور آرائیں ،تحریک لبیک کے ٹکٹ پر محمد عابد منظور آرائیں ، عوامی راج پارٹی کے ٹکٹ پر عامر فہیم خان علی زئی پہلی بار صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ رانا اورنگزیب اشرف اور پیر جعفر مزمل بخاری آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں،انکا بھی حلقہ پی پی 268سے پہلا الیکشن ہے ،صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے اپنی اپنی انتخابی مہم زورو شور سے شروع کر رکھی ہے۔ ہر امیدوار اپنی کا میا بی کیلئے پرامید ہے۔ امیدواروں نے ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے، اصل معرکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان ہو گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر