جتوئی: پی پی 275میں کاغذات جمع نہ کرانیوالے کو تحریک انصاف کا ٹکٹ جاری

جتوئی: پی پی 275میں کاغذات جمع نہ کرانیوالے کو تحریک انصاف کا ٹکٹ جاری

جتوئی ( نامہ نگار) مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے حلقہ این اے 185 سے تحریک انصاف کے امیدوار سردار معظم خان جتوئی نے (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

پی پی 275 سے ٹکٹ ضائع کرانے کے لیے پارلیمانی بورڈ کو غلط نام دیدیا جس پر پارلیمانی بورڈ نے حلقہ میں الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرانے والے شخص کے نام ٹکٹ جاری کردیا کیونکہ این اے 185 سے تحریک انصاف کے امیدوار معظم خان جتوئی اپنے بہنوئی سردار عبدالقیوم خان جتوئی پی پی 275 سے آزاد امیدوار سردار عبدالقیوم خان جتوئی کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔اس لیے پارٹی ٹکٹ ضائع کرانے کے لیے پی پی 275 سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ ظفر مشتاق لغاری کو جاری کرادیا گیا جس کے کاغذات نامزدگی ہی جمع نہ ہیں جبکہ ظفر مشتاق لغاری نام کا کوئی امیدوار ہی نہ ہے جبکہ جعفر مشتاق لغاری پی ٹی آئی کے تنظیمی عہدیدار ہے اور ضلعی جنرل سیکرٹری ہے۔ اور پی پی 275 میں جعفر مشتاق لغاری یا ظفر مشتاق لغاری کے کاغزات کامزدگی ہی جمع نہیں کرائے گئے ہیں۔ دوسری طرف حلقہ پی پی سے امیدوار ڈاکٹر رائے قادر نواز گٹ میڈیا کوآرڈینیٹر انصاف ڈاکٹر فورم نے بتایا کہ پارٹی مجھے ٹکٹ دینا چاہتی تھی لیکن این اے 185 سے امیدوار معظم جتوئی نے جان بوجھ کر اپنے بہنوئی سردار عبدالقیوم امیدوار کو جتوانے کے لیے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے جان بوجھ کر غلط نام دیا تاکہ اس حلقہ سے تحریک انصاف کا کوئی امیدوار نہ ہو۔ پارٹی کی طرف سے اعلان کردہ ظفر مشتاق لغاری نام کا کوئی امیدوار اس حلقہ میں موجود نہ ہے اور نہ ہی اس نے کوئی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں میری پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اپیل ہے کہ ہم پارٹی کے پرانے کارکن ہیں اور نظریاتی کارکن کو نظر انداز نہ کیا جائے کیونکہ جاگیردار اپنے مفاد کی خاطر کسی بھی وقت پارٹی کو دھوکہ دے سکتا ہے جس کا واضح ثبوت معظم جتوئی کی طرف سے اپنی ونگ پی پی 275 میں جان بوجھ کر ظفر مشتاق لغاری کا نام دینا ہے جس شخص کا وجود ہی نا ہے اور نا اس شخص نے کاغذات الیکشن کمیشن کو جمع کرائے ہیں اس لیے چئیرمین عمران خان اس معاملہ پر فوری نوٹس لیتے ہوئے معظم جتوئی کے خلاف کاروائی کریں

مزید : ملتان صفحہ آخر