بطور گواہ پیش نہیں ہونے پر 10پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت گرفتاری وارنٹ جاری

بطور گواہ پیش نہیں ہونے پر 10پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت گرفتاری وارنٹ جاری

ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمات میں بطور گواہ پیش نہیں ہونے پر 10پولیس اہلکاروں کے (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

بلاضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت نیتھانہ جلیل آباد میں درج مقدمہ سرکار بنام محمد شہباز میں سب انسپکٹروں محمد افضل،عبدالعلیم،اسسٹنٹ سب انسپکٹر ریاض حسین، ٹرینی اے ایس آئی محمد ناصر،ہیڈ کانسٹیبل اختر حسین کو کل جبکہ تھانہ ممتاز آباد میں درج مقدمہ سرکار بنام محمد سعید میں سب انسپکٹر مظفر حسین، ٹرینی سب انسپکٹر علی رضا،ہیڈ کانسٹیبل شیر شاہ، کانسٹیبلوں محمد حسین اورمحمد انعام کو 12 جولائی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر