ترکی کے ماڈل پر ٹیکس نظام میں اصلاحات کی جارہی ہیں‘ خواجہ سلیم رضا

ترکی کے ماڈل پر ٹیکس نظام میں اصلاحات کی جارہی ہیں‘ خواجہ سلیم رضا

ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ)وفاقی ٹیکس محتسب کے ریجنل ڈائریکٹر ملتان خواجہ سلیم رضا آصف نے ایوان تجارت و صنعت کا دورہ کیا اور اجلاس سے خطاب کیا جسمیں چیمبر آف کامرس کے نائب صدر مرزا محمد آصف اقبال ، سابق صدر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ، سابق سینئر نائب صدور (بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

شیخ طارق اسماعیل قریشی، محمد زاہد نظام شیخ، شہباز علی خان نصوحہ، ممبران ایگزیکٹو کمیٹی ملک غلام مصطفی عارف کھنڈوا، سردار خلیل احمد خان علیانی، مرزا محمد اقبال، جاوید اسحق خان مستوئی، خواجہ محمد رضوان غنی، رانا حاجی نذیر احمد، حاجی شیخ محمد علی، جان عالم خان لغاری، چوہدری محمد دین، سجاد کریم رند، چوہدری شہزا د بشیر، خواجہ جواد حیدر، چوہدری اطہر بشیر، شیخ محمد طاہر معراج، شیخ آصف رزاق ، چوہدری فیاض علی، خواجہ محمد فرقان، میاں محمد ایوب، فردوس حمید خان، شمشاد احمد، محمد اعظم اور چیمبر کے سیکریٹری جنرل محمد مجا ہد ملک کے علاوہ FBRکے نمائندہ آفیسر قاضی سراج الدین، FTOاسسٹنٹ مہرفیروز اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں چیمبر کے نائب صدر مرزا محمد آصف اقبال نے سپاس نامہ پیش کیاجس میں تاجروں اور صنعتکاروں کو ٹیکس بیوروکریسی سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ممبران کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی ٹیکس محتسب کے ریجنل ڈائریکٹر کو ڈیرہ غازیخان کے دورہ پر خوش آمدید کہا اس موقع پر وفاقی ٹیکس محتسب کے ریجنل ڈائریکٹر خواجہ سلیم رضاآصف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ڈیرہ غازیخان سے خوشگوار یادیں وابستہ ہیں اور وفاقی ٹیکس محتسب کا کا ادارہ ٹیکس آفیسران کی طرف سے غلط فیصلے ، غلط اقدامات ، اختیارات سے تجاوزکے خلاف شکایات کے ازالہ کیلئے قائم کیا گیا ہے اور اس ادارہ میں سپیڈی ٹرائل ہوتا ہے اور رپورٹ آنے کے 30دن کے اندر فیصلہ کردیا جاتا ہے اس فیصلہ کے خلاف اپیل صرف صدر پاکستان کو کی جاسکتی ہے اور یہ ادارہ کسی بھی ٹیکس کے مسئلہ پر سوموٹو ایکشن بھی لے سکتا ہے انہوں نے بتا یا کہ پچھلے ماہ تک کی تمام درخواستوں پر فیصلے ہوچکے ہیں اور 22کیسزکے فیصلوں پر عملدرآمد کرایا جارہا ہے جبکہ ملک کی دیگر عدالتوں میں لاکھوں کیسززیرسماعت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ترکی کے ماڈل پر ٹیکس نظام میں اصلاحات کی جارہی ہیں اور حال ہی میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جس ٹیکس گزا ر کا کیس ایک سال آڈٹ میں آجائے گا تودوبارہ تین سال تک اس کو آڈٹ میں نہیں لایا جاسکے گااسی طرح مزید بہتر اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس FBRکا سب سے سٹیک ہولڈرہے اس لئے چیمبرمی تجاویز کو ترجیح دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی چیمبر کے ممبر کو ٹیکس محکمہ سے شکایت ہے تووہ ہمیں بذریعہ ڈاک، ای میل یا کورئیرآگاہ کرسکتے ہیں جس کی کوئی فیس نہیں ہے جبکہ کارروائی بھی فوری عمل میں لائی جائے گیاور ٹیکس ریفنڈ سے متعلق شکایات بھی فوری حل کرائی جائیں گی۔ انہوں نے چیمبر آف کامرس کے نائب صدر مرزا آصف اقبال ، سابق صدر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ سابق سینئر نائب صدر شیخ طارق اسماعیل قریشی ممبر ایگزکمیٹی مرزا محمد اقبال اور دیگر اراکین ایگزیکٹو کمیٹی کا شکریہ اداکیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر