متولی آستانہ لعل شاہ‘ سجادہ نشین بری امام عباس رضا مشہدی کی نمازجنازہ ادا
ملتان(سٹی رپورٹر) آستانہ عالیہ حضرت پیر لعل شاہ ؒ کے متولی ودرگاہ حضرت بری امام ؒ (اسلام آباد ) کے سجادہ نشین مخدوم سید عباس رضا مشہدی کو ہزاروں سوگواروں نے آہوں ، سسکیوں اور ماتمداری کے ساتھ آستانہ عالیہ حضرت پیر لعل شاہ ؒ کے احاطہ میں سپرد خاک کردیا۔ نماز جنازہ قلعہ کہنہ (بقیہ نمبر62صفحہ12پر )
قاسم باغ سٹیڈیم میں ممتاز شیعہ عالم دین علامہ سید فضل عباس نقوی نے پڑھائی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی طور پر دعا کی گئی۔ مرحوم کی قل خوانی 29جون بروز جمعہ آستانہ عالیہ حضرت پیر لعل شاہ ؒ کچہری روڈ پر صبح 9بجے ہوگی جبکہ نماز جنازہ میں مرحوم کے صاجزادے سید چن چراغ شاہ مشہدی اور بھتیجے سید حسن رضا مشہدی ، سید موسیٰ عباس مشہدی، سید مراتب علی مشہدی، ا چ شریف کے سجادہ نشین مخدوم سہیل حسن گیلانی، دربار عالیہ حضرت شاہ شمسؒ کے سجادہ نشین مخدوم سید طارق عباس شمسی، مخدوم سید زاہد شمسی، سید عمران گیلانی، شیخ طارق رشید، حاجی احسان الدین قریشی، الحاج شفقت حسنین بھٹہ، سید طالب حسین پرواز، مہر مذین عباس چاون، سید علی رضا گردیزی، رانا فراز احمد نون، ملک عدنان ڈوگر، سید عارف شاہ، سید اختر شاہ، (سابق جج) ناصر حیدری، ممتاز شیعہ علماء علامہ غلام مصطفی انصاری، علامہ مجاہد عباس گردیزی، مولانا سید عون محمد نقوی،علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ کاشف ظہور نقوی، سید اصغر نقوی، مخدوم عالمین گیلانی، مخدوم غوث انور گیلانی، میاں مصطفی احسن گردیزی، سید مطلوب شاہ بخاری، سید اسد عباس شاہ مشہدی، مظہر عباس کات، سید زاہد گردیزی، حسنین علی بخاری، ایم سلیم راجہ، طارق اختر کاظمی، محمد علی گیلانی، ہاشم خان بابر، اخلاق صدیقی، امتیاز صدیقی، بشارت قریشی، حماد اہلیبیتؑ نیازگل خان ناصر، سید فرحان گیلانی، پیر ضیغم عباس شاہ، ملک جمال لابر، ملک مرید پہلوان، عثمان بھٹی، جمشید ترین، چوہدری لیاقت انجینئر، ملک الیاس ، ملک اشفاق بجے والہ، ملک سجاد حسین، علامہ اعجاز حسین بہشتی، ملک شفقت رضا، ملک اسلم جاوید گنڈا پور، جمیل قریشی، خالد خان مہمند، زوار خان بجے والہ، رجب اعوان، فہیم عباس، یسین گنڈا پور، قنبر عباس گنڈا پور، بابا پیر سید اشرف شاہ، اعجاز ملنگ، جبرو ملنگ، ندیم صدیقی، عرفان رضا عرفان، ملک ریاض، مظہر جاوید سیال، سید اطہر شاہ بخاری ایڈووکیٹ، شکیل چوہدری سمیت معززین علاقہ،سیاسی، سماجی ،دینی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔