ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برج حمل

 جون27    بدھ۔وقت کی اہمیت جان کر حیرت ہوگی اس لئے لکھنے اور پڑھتے رہیں۔ محبوب معمہ حل کرنے کا ارادہ ظاہر کرے گا۔ کھانا بڑا اہم کردار ادا کرتا ہے۔

برج ثور

 جون27     بدھ۔مقدمہ بازی سے بچنے کی کوشش کریں۔ کارکن ساتھیوں کی شکایت سے پریشان نہ ہوں۔ آپ کا حوصلہ بلند ہوگا۔ بیرونی دبائو برقرار رہے گا۔

برج جوزا

 جون27    بدھ۔خوابوں کو حقیقت کا روپ دے سکیں گے۔ کام کی روٹین بہتر کرنے سے وقت کی بچت کر سکتے ہیں۔ نئے کاروباری معاملات ڈِیل کرسکتے ہیں۔

برج سرطان

 جون27   بدھ۔دوست مددگار ثابت ہونگے گے۔ اپنے راز دوسروں کو مت دیں ورنہ رشتہ دار یا دوست دخل اندازی کر سکتے ہیں۔ صحت کا خاص خیال رکھیں۔

برج اسد

 جون27      بدھ۔جذبات پر قابو رکھنے سے بہت سے مسائل حل ہو سکیں گے۔ کسی بھی قسم کے معاہدے یا کاغذات پر دستخط کرتے وقت محتاط رہیں تاکہ بعد کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

برج سنبلہ

 جون27 بدھ۔کیرئیر سے متعلقہ معاملات بہتر رہیں گے۔ مالی پوزیشن بہتر ہو سکے گی۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ حاسدین کے بد ارادوں سے بچیں۔

برج میزان

 جون27    بدھ۔افسران بالا سے اپنی ترقی کے بارے میں بات کریں آپ کی سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ آپ ہر شخص کے ساتھ گزارا کر لیتے ہیں۔

برج عقرب

 جون27    بدھ۔تقریب منانے کے لئے کوئی نہ کوئی بہانہ مل ہی جائے گا۔ دوست کی وجہ سے گمشدہ چیز مل جائے گی۔ اس لئے اس کا شکریہ ادا کریں۔ عملی کاموں میں بھرپور توجہ دیں۔

برج قوس

 جون27   بدھ۔بہت سے پیچیدہ مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں بھی کمی آئے گی۔ مالی مسائل کا بھی خاتمہ ہوگا اور شراکتی کاموں کو فروغ ملے گا۔ حاسدین کا خاتمہ ہو سکے گا۔

برج جدی

 جون27  بدھ۔بیرون ملک سے اچھی خبر مل سکے گی۔ نئے شادی شدہ افراد کا کیرئیر بہتر ہو سکے گا۔ سرکاری محکمے سے متعلقہ کام ملتوی ہو سکتے ہیں۔

برج دلو

 جون27    بدھ۔زیر مطالعہ کتابوں سے جوش و ولولہ ابھرے گا۔ ذہنی تجسس سے بھرپور کام لیں۔ مل کر معمہ حل کرنے سے تعلق بڑھے گا۔ رات کے خواب کی تعبیر ضرور معلوم کریں۔

برج حوت

 جون27    بدھ۔عزیز و اقارب سے ملاقات کر سکیں گے۔نجی معاملات کی تکمیل میں کوشاں رہیں گے۔ کسی دیرینہ خواہش کے پورا ہونے کی اُمید ہے۔

 

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم