عابد شیر علی کے بھائی عمران شیر علی انتخابات لڑنے کیلئے نا اہل قرار

عابد شیر علی کے بھائی عمران شیر علی انتخابات لڑنے کیلئے نا اہل قرار
عابد شیر علی کے بھائی عمران شیر علی انتخابات لڑنے کیلئے نا اہل قرار

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹربیونل نے عابد شیر علی کے بھائی عمران شیر علی کو انتخابات لڑنے کیلئے نا اہل قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی کی منظوری کے حوالے سے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے 8 ججز پر مشتمل اپیلٹ ٹربیونل اپیلوں کی سماعت کر رہا ہے۔ جسٹس علی اکبر قریشی پر مشتمل ٹربیونل نے عابد شیر علی کے بھائی عمران شیر علی کو نا اہل قرار دے دیا۔عمران شیر علی کو شہری کی اس درخواست پر نا اہل قرار دیا گیا ہے جس میں اپیل کی گئی تھی کہ عمران شیر علی کو اثاثے چھپانے پر نا اہل قرار دیا جائے۔خیال رہے کہ عمران شیر علی فیصل آباد کے حلقے پی پی 117سے مسلم لیگ ن کے امیدوار تھے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /فیصل آباد /لاہور