اسلام آباد میں چینی شہری کی گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان زخمی ، غیر ملکی گرفتار

اسلام آباد میں چینی شہری کی گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان زخمی ، غیر ملکی گرفتار
اسلام آباد میں چینی شہری کی گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان زخمی ، غیر ملکی گرفتار

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد میں چینی شہری کی گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پولیس ذرائع کے مطابق کوہسار روڈ پر سیکٹر ایف 7 میں چینی شہری کی گاڑی کی ٹکر سے 24 سالہ موٹر سائیکل سوار زوہیب زخمی ہوگیا، جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب تھانہ کوہسار پولیس نے چینی باشندے کو حراست میں لے کر گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔بتایا جارہا ہے کہ چینی باشندہ کم عمر ہے اور اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہے۔حادثے میں ملوث چینی شہری کی مدد کے لیے کئی چینی باشندے تھانہ کوہسار پہنچ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے حادثے میں زخمی زوہیب کے بھائی پر معاملہ دبانے کے لیے دباو¿ ڈالا جا رہا ہے اور مشورہ دیا گیا ہے کہ علاج معالجے کے اخراجات لے کر چینی باشندے کے خلاف قانونی کارروائی سے گریز کیا جائے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد