افغانستان کے مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں ،مذاکرات سے مسائل حل ہو سکتے ہیں،ملیحہ لودھی

افغانستان کے مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں ،مذاکرات سے مسائل حل ہو سکتے ...
افغانستان کے مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں ،مذاکرات سے مسائل حل ہو سکتے ہیں،ملیحہ لودھی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ افغانستان کے مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں ہے،افغانستان میں بات چیت سے مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے،پاکستان افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہناتھا کہ افغان سیکیورٹی فورسزاورطالبان نے عیدالفطرپر3روزہ جنگ بندی کی تھی،افغانستان میں عارضی جنگ بندی سے پائیدارامن کی راہ ہموار ہوگی۔

ان کا کہناتھا کہ اسلام آباد اورکابل کے درمیان حالیہ رابطوں سے باہمی اعتماد بڑھا،افغانستان میں مختلف فریق عارضی جنگ بندی سے فائدہ اٹھائیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی