اثاثہ جات ریفرنس : 2 گواہوں کے بیان قلمبند،مزید 5 گواہ آئندہ سماعت پر طلب

اثاثہ جات ریفرنس : 2 گواہوں کے بیان قلمبند،مزید 5 گواہ آئندہ سماعت پر طلب
اثاثہ جات ریفرنس : 2 گواہوں کے بیان قلمبند،مزید 5 گواہ آئندہ سماعت پر طلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت میں اسحاق ڈارکےخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے دوران 2 گواہوں کے بیانات اورجرح مکمل کرلی گئی ،عدالت نے مزید 5 گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 4 جولائی تک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکےخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی اس موقع پر ریفرنس میں نامزد تینوں شریک ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے،ملزم منصوررضا کے وکیل قاضی مصباح نے گواہ اشتیاق علی پرجرح کی۔عدالت نے استفسار کیا کہ اسحاق ڈارکیخلاف انٹرپول کے ذریعے کارروائی کی جارہی ہے؟ گواہ کا کہنا تھا کہ 16 نومبر 2001کواسحاق ڈارکے اکاؤنٹ میں 4لاکھ 40ہزارکی ٹرانزیکشن ہوئی جس پر اسحاق ڈار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ترسیل کریڈٹ کارڈ کی ایک انٹری تھی جو اسی روز واپس کر دی گئی تھی۔ملزم منصوررضا کے وکیل قاضی مصباح نے 2 گواہوں کے بیانات اورجرح مکمل کرلی گئی ،جن میں اشتیاق علی اور غزالی عزیزشامل ہیں ۔عدالت نے مزید 5 گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 4 جولائی تک ملتوی کر دی۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد