عرصہ پہلے محبت ہوئی تھی، ماہرہ خان نے اعتراف کرلیا

عرصہ پہلے محبت ہوئی تھی، ماہرہ خان نے اعتراف کرلیا
عرصہ پہلے محبت ہوئی تھی، ماہرہ خان نے اعتراف کرلیا

  

لاہور(ویب ڈیسک)اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہےکہ محبت سات دن میں اور کبھی سات سال میں بھی نہیں ہوتی، بہت عرصہ پہلے '' پہلی نظر '' میں کسی سے محبت ہوئی تھی۔اداکارہ ماہرہ خان نے ایک انٹرویو میں دل کی باتیں کہہ دیں، ماہرہ نے بتایا کہ انہیں آسانی سے محبت نہیں ہوتی، بہت عرصہ پہلے پہلی نظر میں کسی سے محبت ہوئی تھی۔

ماہرہ کا کہنا تھا کہ کبھی سات لمحوں میں اور کبھی سات دن میں محبت ہو سکتی ہے اور نہ ہو تو سات سال میں بھی نہ ہو۔ماہرہ انٹرویو میں سات دن محبت ان کے ڈائلاگز کی ادائیگی پر شرما گئیں ، ماہرہ خان نے بتایا کہ وہ شاہ رخ خان کی بڑی مداح ہیں۔

مزید : تفریح