صدر ممنون حسین کی ہدایت پر ایوان صدر میں نماز استسقاءکی ادائیگی

صدر ممنون حسین کی ہدایت پر ایوان صدر میں نماز استسقاءکی ادائیگی
صدر ممنون حسین کی ہدایت پر ایوان صدر میں نماز استسقاءکی ادائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین کی ہدایت پر منگل کو ایوان صدر میں نماز استسقاءکا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ ایوان صدر کے عملہ نے نماز استسقاءمیں شرکت کی اور اللہ تعالی کے حضور خشک سالی کے خاتمہ اور ابرِ رحمت کے نزول کےلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اس موقع پر صدر مملکت نے پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ بارش کےلئے خصوصی دعاﺅں کا اہتمام کرے کیونکہ پانی کی کمی کی وجہ سے ملکی آبی وسائل میں مسلسل کمی آرہی ہے جس سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

یادرہے کہ گزشتہ شام سے ہی پنجاب سمیت پاکستان کے کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔