کراچی میں دوروزکے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی میں دوروزکے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
کراچی میں دوروزکے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

  

کراچی(ویب ڈیسک) آئندہ دوروزکے دوران شہرقائد میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اوردرمیانی بارش کاامکان ہے۔

کراچی میں گزشتہ کئی روز سے بادل چھائے ہوئے ہیں تاہم ہوا کی بندش سے حبس اورگرمی نے لوگوں کا جینا عذاب بنایا ہوا ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعرات اورجمعے کو پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دوروزکے دوران شہرقائد میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اوردرمیانی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق کراچی کا موسم آج بھی ابرآلود رہے گا اورکہیں کہیں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔ کراچی کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

مزید : ماحولیات /علاقائی /سندھ /کراچی