غریدہ فاروقی کے مقدمہ میں زرتاج گل کی ضمانت منظور

غریدہ فاروقی کے مقدمہ میں زرتاج گل کی ضمانت منظور
غریدہ فاروقی کے مقدمہ میں زرتاج گل کی ضمانت منظور

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ویب ڈیسک ) غریدہ فاروقی کیخلاف شہباز شریف کی خفیہ بیوی ہونے کا الزام لگا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے میں ملوث تحریک انصاف کی رہنماء زرتاج گل کی درخواست ضمانت منطو ر کرلی گئی، ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے 1لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

روزنامہ خبریں کے مطابق  زرتاج گل کے خلاف  غریدہ فاروقی کی درخواست پر مقدمہ درج ہوا۔ زرتاج گل نے غریدہ فاروقی پر شہباز شریف کی خفیہ بیوی ہونے کا الزام لگا یا۔ پراسیکیوشن نے دوران سماعت کہا زرتاج گل نے تقریر میں الزام لگایا اس کے بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس سے غریدہ فاروقی کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ عدالت نے سماعت کے بعد زرتاج گل کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

زرتاج گل پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا انتخاب لڑ رہی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور