برطانیہ سے لاہورآنے کی کوشش میں پاکستانی شہری کو ہیتھرو ائیرپورٹ پر ہی گرفتار کرلیا گیا کیونکہ۔۔۔

برطانیہ سے لاہورآنے کی کوشش میں پاکستانی شہری کو ہیتھرو ائیرپورٹ پر ہی ...
برطانیہ سے لاہورآنے کی کوشش میں پاکستانی شہری کو ہیتھرو ائیرپورٹ پر ہی گرفتار کرلیا گیا کیونکہ۔۔۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد/ لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ کے سیکیورٹی حکام نے ہیتھرو ایئرپورٹ پاکستانی نژاد مسافر کو حراست میں لے لیا۔ مسافر پی آئی اے کی فلائٹ 758 سے لاہور جارہا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق برطانوی سیکیورٹی حکام قومی ایئرلائن کی پرواز پر روانگی سے قبل آئے اورانہوں نے مطلوبہ مسافر سے پوچھ گوچھ کی جس کی وجہ سے جہاز کی روانگی میں 29 منٹ کی تاخیر بھی ہوئی۔نیوز چینل کے ذرائع کے مطابق برطانیہ میں درج شکایت کے بعد ہی مسافر کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فیملی مسائل یا عدالت کی جانب سے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد ہونے کے امکان کے باعث حراستی تحویل ہو سکتی ہے۔مسافر کی شناخت کے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ جرم ثابت نہ ہونے تک اس کی شناخت کو منظر عام پر لانا قانوناً جرم ہے۔

کئی مرتبہ پولیس لوگوں کو حراست میں لیتی ہے لیکن پھرانہیں رہا کرنے یا گرفتار کرنے کا فیصلہ پوچھ گوچھ کے بعد ہی کیا جاتا ہے۔

مزید : برطانیہ /علاقائی /اسلام آباد